ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: کوڈیا ل بیل میں بیچ سڑک پر جل اٹھی کار 

منگلورو: کوڈیا ل بیل میں بیچ سڑک پر جل اٹھی کار 

Sat, 12 Dec 2020 20:00:30    S.O. News Service

منگلورو،12؍دسمبر (ایس او نیوز) شہر کے کوڈیال بیل علاقے میں مناساٹاور کے پاس بیچ سڑک پر ایک ٹاٹا انڈیکا کار میں آگ بھڑک گئی مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بتایا جاتا ہے کہ  اکھلیش نامی شخص کی کار کے ساتھ  یہ حادثہ شارٹ سیرکیوٹ کی وجہ سے پیش آیا۔کار میں آگ بھڑکتی دیکھ کر راہ چلتے لوگ او رٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے آگ بجھا نے کی کوشش کی ۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ عملے نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر پوری طرح قابوپالیا۔بیچ سڑک پر کار میں آگ لگنے کی وجہ سے تھوڑی دیر کے لئے ٹریفک جام ہوگیا تھا۔


Share: